Aaj Logo

شائع 31 اکتوبر 2024 09:21pm

پاک فوج میں بھرتی کے خواہش مند دو بھائیوں کو خاتون نے گاڑی سے روند ڈالا

پاک فوج میں بھرتی کے خواہش مند دو بھائیوں کو خاتون نے گاڑی سے روند ڈالا۔

اکیس اکتوبر کو لاہور کے علاقے جنوبی چھاؤنی میں خاتون نے تیز رفتاری سے گاڑی چلاتے ہوئے دو نوجوانوں کو کچلا تھا۔

تاہم، بیس سالہ نور الحسن اور اٹھارہ سالہ محمود الحسن گزشتہ رات دوران علاج دم توڑ گئے۔

سانحہ کارساز: متاثرین کا حلف نامہ قبول، ملزم نتاشہ کیس سے بری

شیخپورہ کے رہائشی دونوں بھائی آرمی بھرتی کے لیے کاغذات جمع کرانے لاہور آئے تھےملزمہ ایشا نے مقامی عدالت سے عبوری ضمانت حاصل کرلی ہے۔

خاتون نے 7 نومبر تک عدالت سے عبوری ضمانت کروائی ہے اور تاحال شامل تفتیش نہیں ہوئی۔

تفتیشی افسر نے خاتون ملزمہ کو بیان ریکارڈ کروانے کے لیے بلایا لیکن ملزمہ نے اپنا کوئی بیان تفتیشی افسر کو نہیں دیا۔

پولیس نے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا تھا۔

Read Comments