Aaj Logo

اپ ڈیٹ 31 اکتوبر 2024 07:27pm

اسلام آباد میں ڈاکو راج برقرار، خاتون نے کار چھیننے والے کو دبوچ لیا

شہرِ اقتدار میں ڈاکو راج برقرار ہے اور پولیس جلسے اور احتجاج روکنے میں مصروف ہے، جس کے باعث شہری اپنی مدد آپ کے تحت ڈاکو پکڑنے لگے ہیں۔

اسلام آباد کےسیکٹر بی 17 میں بہادر خاتون شہری نے ڈکیتی کی واردات ناکام بنادی، ملزم کار چوری کرنے آیا تو خاتون نے اسے دبوچ لیا۔

خاتون کی آواز سن کر دیگر فیملی ممبران بھی آپہنچے اور ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ چند روز میں اسلام آباد میں چار بینک ڈکیتیاں بھی ہوچکی ہیں۔ اسلام آباد میں بینک ڈکیتیاں کرنے والے ”چھلاوے“ نے پولیس چکرا کر رکھ دیا ہے۔ تین روز گزرنے کے باوجود پولیس کوئی سراغ نہ لگا سکی۔

محافظوں نے اپنی کوتاہی پر ایس ایم جی گن اور جیکٹ چوری کرنے کا مقدمہ درج کرکے انکشاف کیا کہ ڈکیٹ کے پاس پولیس کی گن ہے۔

پولیس ذرائع نے ایک اور انکشاف کیا کہ سیکیورٹی اداروں نے شبہ ظاہر کیا ہے شہر میں حالیہ بینک ڈکیتیوں میں سرکاری گن استعمال ہوئی ہے۔

تھانہ سیکرٹریٹ میں انچارج سیکیورٹی ڈویژن کی مدعیت میں درج کرائی گئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ باوردی شخص نے خود کو دلاور اور ایس پی یو کا اہلکار ظاہر کیا، بیلٹ نمبر 283 بتا کر ایس ایم جی گن نمبر 2183 اور جیکٹ ایشو کروائی، انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی آمد پریہ اسلحہ الاٹ کرایا گیا تھا

اسلام آباد پولیس کے روٹ ہیڈکوارٹرز سے ایس ایم جی گن اور جیکٹ چوری کرنے کا مقدمہ انچارج سیکیورٹی ڈویژن کی مدعیت میں درج کرلیا گیا۔

Read Comments