Aaj Logo

شائع 31 اکتوبر 2024 04:12pm

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں پرافٹ ٹیکنگ، 89 ہزار کی حد بھی بحال نہ رہ سکی

گزشتہ آٹھ دن سے مسلسل بہترین کارکردگی دکھاتے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری دن پرافٹ ٹیکنگ کے باعث 89 ہزار کی حد بھی بحال نہ رہ سکی۔

یہ سلسلہ گزشتہ روز سے شروع ہوا تھا جب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت کاروبار پر اختتام کی لہر آٹھویں روز ٹوٹی۔

56 شہروں میں غیرمنقولہ جائیدادوں کی قیمتوں میں 75 فیصد اضافہ

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز ایک موقع پر 100 انڈیکس 819 پوائنٹس اضافے سے 91 ہزار 683 کی نئی بلند ترین سطح پر دیکھا گیا۔ لیکن کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 577 پوائنٹس کم ہوکر 90 ہزار 286 پر بند ہوا تھا، بدھ کو 100 انڈیکس نے بلند ترین سطح 91 ہزار 872 بنائی تھی۔

لیکن آج (جمعرات کو) 100 انڈیکس میں 1319 پوائنٹس کمی دیکھی گئی اور کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 88 ہزار 966 پر بند ہوا۔

Read Comments