Aaj Logo

شائع 31 اکتوبر 2024 03:04pm

کیا باس کو خوش کرکے منزل مل سکتی ہے یا خود کچھ کرنا ہوگا

یہ حقیقت بات ہے کہ نوکری پیشہ ور لوگ پروموشن حاصل کرنے کے لیے باس کی تعریف اور چاپلوسی کر کے کامیاب ہوتے ہیں۔

ایسا صرف پاکستان میں ہی نہیں بلکہ دنیا بھر میں اس عمل سے لوگ اپنے لیے راستے کھولتے ہیں۔ اگر آپ کی قابلیت کم ہو لیکن آپ اپنے ارد گرد لوگوں کو اچھا محسوس کروا سکیں اور ان کو یہ احساس دلوا سکیں کہ وہ آپ کے لیے بہترین ہیں تو یہ آپ کے لیے مددگار ثابت ہوسکتے ہیں۔

لیکن چاپلوسی یا مکھن لگانے سے آپ کی ساتھ کو کتنا نقصان پہنچ سکتا ہے اس حوالے سے چند اہم باتیں جاننا ضروری ہیں۔

ایچ آر کنسلٹنٹ آصف افضل نے آج ٹی وی کے پروگرام ’آج پاکستان‘ میں اس حوالے سے کہا کہ کامیابی کے لیے کوئی شارٹ کٹ نہیں ہے۔ کامیابی ہمیشہ مستقل مزاجی اور محنت سے حاصل ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر کوئی شخص یہ سوچتا ہے کہ وہ جھوٹی تعریف کر کے اس مقام تک پہنچ جائے گا تو وہ بہت جلدی اس جگہ سے منہ کے بل کرتا ہے۔

مزید انہوں نے کیا کہا نیچے دی گئی ویڈیو میں جانیے۔

Read Comments