Aaj Logo

شائع 31 اکتوبر 2024 01:41pm

میٹا پلیٹ فارمز صارفین کی تعداد بڑھنے سے سست ہوا، پی ٹی اے کی انوکھی منطق

میٹا پلیٹ فارمز صارفین کی تعداد زیادہ ہونے سے سست روی کا شکار ہونے کی پی ٹی اے کی انوکھی منطق سامنے آگئی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی (پی ٹی اے) نے کہا ہے کہ فیس بک سمیت دیگر میٹا پلیٹ فارمز کی سست روی کی وجہ صارفین کی بڑھتی تعداد ہے۔

پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ تفصیلات پارلیمنٹ میں جمع کروا دی ہیں اور کہا کہ انٹرنیٹ میں خلل سے میٹا ایپلی کیشنز فیس بک اور واٹس ایپ کی سروسز زیادہ متاثر ہوئیں۔

پی ٹی اے کے مطابق صارفین کو مطلع کیا گیا کہ رش کے گھنٹوں میں انٹرنیٹ سست رہے گا، جب کہ ٹیلی کام آپریٹرز نے فوری طور پر ٹریفک کو متبادل روٹس پر منتقل کیا۔

پی ٹی اے نے دعویٰ کیا کہ ستمبر کے پہلے ہفتے میں واٹس ایپ اور فیس بُک کی سست روی کا مسئلہ حل ہوگیا جب کہ سب میرین کیبل ایس ایم ڈبلیو فور ٹھیک ہونے سے صورتحال نارمل ہوجائے گی۔

Read Comments