Aaj Logo

شائع 31 اکتوبر 2024 01:08pm

سلمان خان کو قتل کی دھمکی اورتاوان مانگنے والا ملزم گرفتار

بالی ووڈ میگا اسٹار سلمان خان کو قتل کی دھمکی اور 2 کروڑ تاوان کا مطالبہ کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان کو ایک بار پھر گذشتہ روزجان سے مارنے کی دھمکی موصول ہوئی تھی۔ دھمکی دینے والے نامعلوم فرد نے 2 کروڑ تاوان کا بھی مطالبہ کیا تھا۔

سلمان خان کو قتل کی نئی دھمکی نے پولیس کی دوڑیں لگادی

بھارتی رپورٹس میں بتا یا گیا ہے کہ ملزم کی جانب سے ممبئی کی ٹریفک پولیس کو ایک پیغام میں کہا گیا تھا کہ اگر پیسے نہیں دیے گئے تو سلمان خان کو قتل کردیا جائے گا۔

بھارتی میڈیا نے بتایا کہ ممبئی پولیس نے باندرہ کے بلیو فیم اپارٹمنٹ کے رہائشی 56 سالہ اعظم محمد مصطفی کو ٹریفک پولیس کی ہیلپ لائن پر دھمکی آمیز پیغام بھیجنے کے الزام میں گرفتارکیا ہے۔

حکام نے گرفتار ملزم سے موبائل فون اور سم کارڈ برآمد کرلیا جو جرم میں استعمال کیا گیا تھا۔

اطلاعات کے مطابق پولیس نے جانچ کے دوران موبائل نمبر کی کال کی تفصیلات کا ریکارڈ اکٹھا کیا اور تکنیکی معلومات کی بنیاد پر مشتبہ شخص کو باندرہ سے گرفتار کیا۔

واضح رہے کہ پولیس عہدیداروں نے اس سے قبل جمشید پور کے ایک شخص کو گینگسٹر لارنس بشنوئی کے نام پر خان کو مبینہ طور پر دھمکی دینے اور پانچ کروڑ روپے تاوان مانگنے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔

Read Comments