بھارت میں گاؤ رکشک سرگرم ہوگئے جس کے بعد گائے کو باقاعدہ طور پر راج ماتا قرار دینے پر غور شروع ہوگیا۔
اس اقدام کا مقصد صرف مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کرنا اور ان پر دباؤ ڈالنا ہے۔
رپورٹ کے مطابق 31 ایم ایل اے نے راجستھان کے وزیراعلیٰ بھجن لال شرما کو خط لکھ کر گائے کو راج ماتا کا درجہ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
کانگریس رہنماؤں نے اس معاملے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ تحریک کا اصل مقصد مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو بھڑکانا ہے، بی جے پی مذہب کا کارڈ پلے کر کے ووٹ حاصل کرنے کا حربہ استعمال کر رہی ہے ۔
واضح رہے اس سے قبل راجستھان حکومت نے گائے کیلئے ”آوارہ“ اصطلاح کے استعمال پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
راجستھان کے ریاستی وزیر جورارام کماوت نے جولائی میں اعلان کیا تھا کہ ریاست میں گائے کو اب ”آوارہ“ نہیں کہا جائے گا۔
دو ماہ پہلے راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں ’گاؤ دھوج‘ تحریک شروع کی گئی تھی جو گائے کو ریاست اور قوم کی ماں کا درجہ دینے کے لئے تھی۔