پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی لاہور پہنچ گئی ہیں۔بشریٰ بی بی کی آج ایک ماہ بعد جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہوئی۔
بدھ کو اڈیالہ جیل میں 190 ملین پاؤنڈ کیس کی سماعت کے بعد بشریٰ بی بی راولپنڈی سے روانہ ہوئیں۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق بشریٰ بی بی کو پشاور جانا تھا، لیکن وہ لاہور پہنچ گئیں۔
خیبر پختونخوا کے وزیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا تھا کہ بشریٰ بی بی کی پشاور واپسی کا فیصلہ وہ خود کریں گی۔ فی الحال ان کے لاہور جانے اور وہاں چیک اپ کے لئے رکنے کا امکان ہے۔
پی ٹی آئی رہنماؤں کی گنڈاپور کی شکایتیں، عمران خان کی نئی احتجاجی کمیٹی بنانے کی ہدایت
انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی کی رہائش کیلئے پشاورمحفوظ جگہ ہے، اسلام آباد میں کیسز کی وجہ سے انہیں رکنا پڑ سکتا ہے۔
بشریٰ بی بی لاہور پہنچ کر اب زمان پارک میں قیام کریں گی، زمان پارک کے باہر پولیس کی نفری تعینات ہے، کارکنان بھی زمان پارک پہنچنا شروع ہوگئے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے بشریٰ بی بی چیک اپ کیلئے شوکت خانم ہسپتال جائیں گی۔
ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی کل اپنے ڈینٹسٹ کے پاس جائیں گی، دانت کےعلاج کے بعد بشریٰ بی بی واپس پشاور جا سکتی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تاحال کسی پارٹی رہنما کو زمان پارک آنے کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔