نئے چیف جسٹس یحییٰ خان آفریدی نے سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی تشکیل کردہ تنازعات کے حل کی متبادل کمیٹی تبدیل کردی ہے۔
سابق چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے اگست 2024 میں تنازعات کے متبادل حل کیلئے ٹاسک فورس کی از سر نو تشکیل کی تھی۔ لا اینڈ جسٹس کمیشن کے 22 جولائی کو جاری نوٹیفکیشن کے مطابق جسٹس منصور علی شاہ کی ٹاسک فورس کی رکنیت ختم کردی گئی تھی، اور جسٹس یحییٰ خان آفریدی کو کمیٹی کا سربراہ بنایا گیا تھا۔
یہ ناقابل تصور ہے سپریم کورٹ شہریوں کے بنیادی حقوق چھین لے، جسٹس اطہرمن اللہ
کمیٹی کے دیگر ممبران میں جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس شاہد وحید شامل تھے۔
اب چیف جسٹس یحیٰی آفریدی نے اس کمیٹی کی تشکیل نو کی ہے، جس کے مطابق سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس منصور علی شاہ کو اے ڈی آر کمیٹی کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس شاید وحید کمیٹی کے ممبران ہوں گے۔
وزیرِاعظم کی سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے نومنتخب صدر رﺅف عطا کو مبارکباد
نوٹیفیکیشن کی کاپی تمام متعلقہ افسران کو بھجوا دی گئی ہے۔