Aaj Logo

شائع 30 اکتوبر 2024 06:20pm

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور پر پارٹی صدارت چھوڑنے کا دباؤ

پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کی جانب سے وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور پر پارٹی کی صوبائی صدارت چھوڑنے کیلئے دباؤ دیا جانے لگا ہے۔

پی ٹی آئی رہنماؤں کے وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈاپور کے ساتھ ہونے والے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔

سماعت کیلئے اڈیالہ جیل آنے والی بشریٰ بی بی واپس پشاور روانہ، عمران خان پر فرد جرم کی تاریخ مقرر

اجلاس کے شرکا نے مطالبہ کیا کہ پارٹی صدر کا عہدہ کسی اور کو دے دینا چاہیے کیونکہ وزارت اعلیٰ کا بوجھ مشکل فیصلوں کے راستے میں رکاوٹ بن گیا ہے۔

عمران خان کو جیل میں الٹیاں ہونے لگیں، عمر ایوب کا انکشاف

اجلاس نے شرکا نے کہا کہ ناراض ارکان کو ساتھ لے کر چلنا بھی مشکل ہو گیا ہے، پارٹی پر مشکل اور بانی چئیرمین کی قید کی وجہ سے لوگ چپ ہیں، بانی چیئرمین کی رہائی اور کارکنان کی ناراضگی کو ختم کرنے کے لئے اہم اور مشکل فیصلے کرنے ہوں گے،صوبے کے عوام کی فلاح و بہبود کے کام بھی کرنے ہوں گے۔

Read Comments