Aaj Logo

شائع 30 اکتوبر 2024 04:16pm

غزہ میں 24 گھنٹے میں 143 فلسطینی شہید، جنگ بندی کیلئے مذاکرات کی مشروط پیشکش

غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کُشی کا سلسلہ جاری ہے، چوبیس گھنٹے میں مزید 143 فلسطینیوں کو شہید کردیا گیا۔

صرف شمالی غزہ میں 108 فلسطینی شہید ہوئے، جس کے بعد شہدا کی مجموعی تعداد 43 ہزار 61 ہوگئی، جبکہ ایک لاکھ سے زائد زخمی ہیں۔

صیہونی فوج نے بیت لاہیا میں دو رہائشی عمارتوں پر بمباری کی، جن میں پناہ گزین 22 بچوں سمیت 109 فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوئے جبکہ کئی افراد ملبے تلے دب گئے۔

شمالی غزہ میں پچیس روز میں شہادتوں کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔

دوسری جانب القسام بریگیڈ نے چار اسرائیلی فوجی ہلاک کیے، صیہونی فوج نے ہلاکتوں کی تصدیق کردی ہے۔

حماس کے سینئر رہنما سامی ابو زہری نے کہا کہ جنگ بندی مذاکرات کے لیے تیار ہیں مگرمعاہدہ اسرائیلی فوج کے غزہ سے مکمل انخلا سے مشروط ہوگا۔

Read Comments