Aaj Logo

شائع 31 اکتوبر 2024 11:44am

پشاور: اسلامیہ کالج میں طلبہ تنظیم کی توڑ پھوڑ کے خلاف اساتذہ بول پڑے

اسلامیہ کالج پشاور میں طلبہ تنظیم کی ہنگامہ آرائی کے معاملے پر اساتذہ بول پڑے۔

کالج اساتذہ نے بتایا کہ طلبہ تنظیم کی ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کے بعد ٹیچنگ اسٹاف ایسوسیشن کی جانب سے قلم چھوڑ ہڑتال جاری ہے۔

اساتذہ کا کہنا ہے کہ طلباء نے اساتذہ اور وائس چانسلر آفس پر حملہ کیا، کالج میں امن وامان کی صورتحال خراب ہے جس کے باعث اساتذہ غیر محفوظ ہیں۔

اساتذہ کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی کی صورتحال یہی رہی تو ہم کام نہیں کریں گے۔

اسلامیہ کالج کے اساتذہ کا مزید کہنا تھا کہ پولیس اور انتظامیہ کی غفلت سے یہ نوبت آئی۔

واضح رہے گزشتہ روز اسلامیہ کالج پشاور میں طلبہ تنظیم نے وائس چانسلر کے دفتر پر دھاوا بول دیا تھا۔

طلبہ تنظیم نے وی سی کےدفترکے دروازے توڑے جبکہ سیکیورٹی نے طلبہ تنظیم کو وائس چانسلر دفتر میں گھسنے سے روک دیا تھا۔

طلبہ تنظیم نے وائس چانسلر کے خلاف نعرے بازی بھی کی تھی۔ ادھریونیورسٹی انتظامیہ نے بتایا کہ حملے میں ملوث طلبہ کے خلاف کارروائی ہوگی، ملوث طلبہ کو پولیس کے حوالے کیا گیا ہے۔

Read Comments