Aaj Logo

اپ ڈیٹ 30 اکتوبر 2024 07:33pm

سانگھڑ: کزن سے شادی نہ کرانے پر نوجوان نے ماں، 2 بہنیں، بہنوئی قتل کرکے خودکشی کرلی

سانگھڑ میں پسند کی شادی نہ کرانے پر ملزم نے طیش میں آکر اپنا ہی گھر اجاڑ دیا۔ ملزم نے فائرنگ کرکے پہلے اپنی ماں، دو بہنوں اور بہنوئی کو قتل کیا، اس کے بعد مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔

واقعہ جھول تھانے کی حدود علی جان مری میں پیش آیا۔

پولیس کے مطابق ملزم نے فائرنگ کرکے اپنی ماں کنکا، دو بہنوں دھڑکی اور رادھا اور بہنوئی ریجھو کو گھر کے فائرنگ کرکے موت کی نیند سلا دیا۔

ڈی ایس پی پرویز اختر نے کہا کہ ملزم اپنوں میں شادی کرنا چاہتا تھا لیکن گھر والے نہیں مان رہے تھے کیونکہ بھیل برادری کے لوگ اپنوں میں شادی نہیں کرواتے۔

انہوں نے بتایا کہ نوجوان نے طیش میں آکر اپنے گھر والوں کو قتل کیا۔

پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کردیا ہے۔

علاوہ ازیں ڈی ایس پی سانگھڑ نے بتایا کہ ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

لیکن ذرائع نے بتایا کہ ملزم جب خود گرفتاری دینے کیلئے تھانے آرہا تھا تو اس نے پہلے راستے میں دو ہوئی فائر کئے اور پھر کنپٹی پر خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔

ذرائع کے مطابق پولیس نے تھانے کا دروازہ بند کرلیا ہے اور نوجوان کی خودکشی کی تصدیق نہیں کر رہی ہے۔

Read Comments