Aaj Logo

شائع 29 اکتوبر 2024 07:02pm

کراچی کے مرد پنجابیوں سے بہتر کیوں ہیں؟ عائشہ طور نے بتا دیا

پاکستانی شوبز سے وابستہ معروف اداکارہ اور میزبان عائشہ طور نے کراچی کے مردوں کو پنجاب کے مردوں سے بہتر قرار دے دیا ہے۔

حال ہی میں عائشہ طور نے ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی اور پاکستان میں سفر کے دوران ہونے والے اپنے تجربات کے بارے میں بات کی۔

عائشہ طور نے پاکستانی کلچر کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ مرد خواتین کو باہر جاتے ہوئے دیکھ کر ان سے بدسلوکی کرتے ہیں اور یہ پاکستان میں بہت عام ہے۔

عائشہ طور نے کہا کہ کراچی میں مرد آپ کو ایک بار دیکھ لیں تو پھر وہ اپنے کام میں مشغول ہو جاتے ہیں اور آپ کو اکیلا چھوڑ دیتے ہیں، لیکن پنجاب میں ایسا نہیں ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ایئر پورٹ پر اترتے ہی وہاں کے مرد آپ کی طرف دیکھنا شروع کر دیتے ہیں اور پھر پنجاب کے کسی بھی شہر یا علاقے میں چلے جائیں ایسا ہی ہوتا رہتا ہے اس لیے کراچی میں حالات بہتر ہیں۔

عائشہ طور کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب زیادہ ترقی یافتہ ہے۔ ان کے پاس انفراسٹرکچر، پیسہ اور بہتر مواقع ہیں، اس لیے انہیں زیادہ ترقی پسند ہونا چاہیے تھا لیکن یہاں حالات اس کے برعکس ہیں۔

Read Comments