مانچسٹر میں پرسیٹوچ میں واقع مسجد بلال کو مشکوک خط موصول ہونے کے بعد احتیاطی تدابیر کے طور پر مسجد کو بند کردیا گیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق گریٹر مانچسٹر پولیس نے اس حوالے سے کہا کہ معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے کہ آیا یہ کسی نے جان بوجھ کر خوف پھیلانے کے لیے کیا یا واقعی کیمیکل کے استعمال سے نقصان پہنچانے کی حقیقی کوشش تھی۔
رپورٹ کے مطابق پریسٹویچ کی بلال مسجد کو بڑا کیمیائی انتباہ موصول ہوا۔ خط میں نامعلوم مادہ پر مشتمل مشکوک پیکج موصول ہونے کے بعد ایمرجنسی ٹیمیں بوری اولڈ روڈ پر واقع عمارت کے قریب پہنچ گئیں۔
مشکوک گاڑی کی اطلاع، برمنگھم ایئرپورٹ خالی کرالیا گیا
حکام اس واقعے کے پیچھے محرکات کو بے نقاب کرنے اور مسجد کو ملنے والے پراسرار خط کی اصل نوعیت کا پتہ لگانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔