Aaj Logo

شائع 29 اکتوبر 2024 09:35am

بھارتی ریاست میں گائے کو ’آوارہ‘ کہنے پر انوکھی پابندی عائد

ہندو مذہب میں گائے کو مقدس مانا جاتا ہے اور بھارتی ریاست میں گائے کے لیے لفظ ’آوارہ‘ استعمال کرنے پر پابندی عائد کی جا رہی ہے۔

راجستھان حکومت نے گائے کیلئے ”آوارہ“ اصطلاح کے استعمال پر پابندی لگانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اس لفظ کے بجائے وہ ممکنہ طور پر ان جانوروں کا حوالہ دینے کے لیے زیادہ قابل احترام اصطلاح استعمال کریں گے۔ اس فیصلے کا مقصد بھارتی معاشرے میں ان کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے ان جانوروں کے تئیں زیادہ غور و فکر کرنے والے رویہ کو فروغ دینا ہے۔

راجستھان کے ریاستی وزیر جورارام کماوت نے جولائی میں اعلان کیا تھا کہ ریاست میں گائے کو اب ”آوارہ“ نہیں کہا جائے گا۔

اس سے قبل مہاراشٹر کی شندے حکومت کی جانب سے ریاست میں گائے کو ریاستی ماں کا درجہ دیا گیا تھا جس کے بعد دیگر ریاستوں میں بھی انتہا پسندوں کی جانب سے اس حوالے سے مطالبات سامنے آ رہے تھے۔

واضح رہے بھارت میں ہندو انتہا پسند گائے رکھشک کے نام پر مسلمانوں کو تشدد کا نشانہ بناتے رہتے ہیں۔

Read Comments