Aaj Logo

شائع 29 اکتوبر 2024 08:38am

واشنگٹن اور وینکوور میں بیلٹ باکس میں آتشزدگی، سینکڑوں ووٹ تباہ

امریکا میں 5 نومبر کو صدارتی انتخابات سے ایک ہفتہ قبل واشنگٹن اور وینکوور میں نصب تین بیلٹ باکسز میں آگ لگنے سے سینکڑوں ووٹ تباہ ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، دونوں شہروں میں دو بیلٹ ڈراپ باکسز کو آتشگیر مادے سے آگ لگائی گئی۔ آتش بجھانے کے خودکار نظام کی ناکامی کی وجہ سے باکسز میں موجود ووٹ تباہ ہوئے۔

اس سے قبل بھی ایک بیلٹ باکس میں آگ لگائی گئی تھی، لیکن اس میں موجود سسٹم کی بدولت زیادہ تر ووٹ محفوظ رہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ دونوں واقعات میں استعمال ہونے والے آتشگیر مادے کے باعث یہ ممکنہ طور پر منظم کارروائی کا حصہ ہیں۔ تحقیقات جاری ہیں۔

امریکی حکام نے ان واقعات کو جمہوریت پر حملہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ بیلٹ باکسز پر حملوں کے بعد ووٹ جمع کرنے کے عمل کو بڑھایا جائے گا۔ شہریوں سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ ہفتے کے روز صبح 11 بجے کے بعد بیلٹ باکسز میں اپنا ووٹ ڈالنے کے بعد متبادل بیلٹ کے لیے متعلقہ دفتر سے رابطہ کریں۔

واشنگٹن کے سیکرٹری آف اسٹیٹ اسٹیو ہوبس نے واضح کیا کہ ووٹنگ کو متاثر کرنے والی کسی بھی دھمکی یا تشدد کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

Read Comments