Aaj Logo

شائع 28 اکتوبر 2024 04:41pm

سویلینز کے خصوصی عدالتوں میں ٹرائل کیس کی جلد سماعت کیلئے درخواست دائر

سویلینز کے خصوصی عدالتوں میں ٹرائل کیس کی جلد سماعت کیلئے درخواست دائر کردی گئی ہے۔

سویلینز کے خصوصی عدالتوں میں ٹرائل کیس کی جلد سماعت کیلئے دائر درخواست میں کہا گیا کہ مقدمے کو نومبر کے دوسرے ہفتے میں مقرر کرنے کی استدعا ہے۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ 13 دسمبر 2023 کو مقدمہ کو جنوری میں مقرر کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔

درخواست کے مطابق 103 سویلینز کے مقدمات زیر التواء کیس کی وجہ سے فائنل نہیں ہو رہے۔

درخواست میں کہا گیا کہ آئین کا آرٹیکل 9 شہریوں کی آزادی کے حقوق یقینی بناتا ہے، 103 ملزمان جرم ثابت ہوئے بغیر زیر حراست ہیں۔

Read Comments