بالی وڈ انڈسٹری کی مقبول اداکارہ شلپا شیٹھی کے ریسٹورینٹ میں مہنگی ترین لگژری گاڑی چوری ہوگئی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی وڈ اداکارہ شلپا شیٹھی کے ممبئی میں واقع دادار ریسٹورینٹ سے 80 لاکھ بھارتی روپے مالیت کی بی ایم ڈبلیو کار چوری ہوگئی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گاڑی کے مالک اور باندرہ کے تاجر روحان خان نے ریسٹورینٹ کی پارکنگ سے گاڑی چوری کرنے کی ایف آئی آر ممبئی کے شیواجی پارک پولیس اسٹیشن میں درج کروا دی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بی ایم ڈبلیو کی چوری کا واقعہ گزشتہ روز اداکار کے ریسٹورینٹ کے باہر پیش آیا جہاں کار کے مالک روحان خان اپنے دوستوں کے ساتھ ریسٹورنٹ میں موجود تھے۔
کار کے مالک نے اپنی بی ایم ڈبلیو کی چابیاں ریسٹورینٹ کے گارڈز کے حوالے کی تھیں جس کے بعد گاڑی کو پارکنگ ایریا میں کھڑا کردیا گیا لیکن چند منٹ بعد ہی دو ملزمان گاڑی پارکنگ سے چوری کرکے لے گئے۔
رات کو ملنے کے لیے بلایا جاتا ہے، بولڈ اداکارہ کا انکشاف
بھارتی میڈیا کے مطابق ریسٹورینٹ میں موجود سی سی ٹی وی میں دیکھا گیا کہ گاڑی پارک کرنے کے چند منٹ بعد ہی 2 افراد نے پارکنگ میں جدید ہیکنگ تکنیک استعمال کرتے ہوئے بی ایم ڈبلیو کا دروازہ کھول لیا اور پھر ایک شخص گاڑی ڈرائیو کرکے لے گیا۔
کار کے مالک نے جب گارڈز سے اپنی گاڑی پارکنگ ایریا سے لانے کا کہا تو عملہ کار پارکنگ سے غائب ہونے پر حیران رہ گیا اور بعد ازاں سی سی ٹی وی سے نامعلوم افراد کے گاڑی لےجانے کی تصدیق ہوئی۔
بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ پولیس گاڑی کی تلاش کررہی ہے۔