Aaj Logo

شائع 28 اکتوبر 2024 03:10pm

اسموگ اور اس کے پھیلنے کی وجوہات کیا ہیں؟ اس سے بچاؤ کی تدابیر

اسموگ (Smog) ایک قسم کی فضائی آلودگی ہے جو دھند اور دھوئیں کے ملاپ سے پیدا ہوتی ہے۔ اس کا لفظی مطلب ”دھواں“ (Smoke) اور ”دھند“ (Fog) کے ملاپ سے ہے۔

اسموگ کاربن مونوآکسائیڈ، نائٹروجن آکسائیڈ اور میتھین سمیت دیگر مختلف زہریلے کیمیائی مادّوں پر مشتمل ہوتی ہے۔ جنوب ایشیائی ممالک بالخصوص پاکستان، بھارت اور چین اسموگ سے سب سے زیادہ متاثر ہیں۔

اسموگ بننے کی بڑی وجہ پٹرول اور ڈیزل سے چلنے والی گاڑیوں سے گیسز کا اخراج، صنعتی پلانٹس اور سرگرمیاں، فصلیں جلانا یا انسانی سرگرمیوں سے پیدا ہونے والی حرارت ہے۔

اسموگ انسانوں، جانوروں، درختوں سمیت فطرت کے لیے نقصان دہ ہےاور جان لیوا امراض کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے۔ اسموگ پھیلنے پر متاثرہ حصوں پر جانے سے گریز کرنا چاہیے۔

گھر کے اندر رہنے کو ترجیح دیں اور کھڑکیاں بند رکھیں، باہر گھومنے کے لیے فیس ماسک اور عینک کا استعمال کریں، باہر سے گھر واپسی یا دفتر پہنچنے پر اپنے ہاتھ، چہرے اور جسم کے کھلے حصوں کو دھولیں۔

دمہ کے شکار افراد ہر وقت اپنے پاس ان ہیلر رکھیں، اگر حالت اچانک خراب ہو تو ڈاکٹر سے مشورہ کریں۔

Read Comments