Aaj Logo

اپ ڈیٹ 28 اکتوبر 2024 03:52pm

کراچی میں روڈ حادثے میں صحافی جاں بحق

کراچی میں گلشن حدید میں نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے نجی ٹی وی چینل کا کارکن جاں بحق ہوگیا۔

پولیس کے مطابق نامعلوم گاڑی سوار موقع سے فرار ہوگیا جبکہ گاڑی کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق واقعہ اسٹیل ملز کے پاس واقع وائرلیس گیٹ کے قریب پیش آیا، متوفی کی شناخت خالد اقبال کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق حادثے میں زخمی خالد کو فوراً ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن دوران علاج دم توڑ دیا۔ واضح رہے کہ خالد اقبال نجی ٹی وی چینل پر شفٹ انچارج کے عہدے پر فائر تھا۔

Read Comments