Aaj Logo

شائع 28 اکتوبر 2024 10:11am

ہندو خاتون مبلغ کے پاس گائے کی کھال سے بنا بیگ دیکھ کر بھارتی پھٹ پڑے

بھارت سے تعلق رکھنے والی روحانی پیشوا جیا کشوری کو ائیرپورٹ پر 2 لاکھ سے زائد مالیت کے ڈائر نامی کمپنی کے مہنگا ترین ہینڈ بیگ لے جانے پر بھارتی صارفین نے آڑے ہاتھوں لے لیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سادگی کا درس اور گائے کی پوجا کرنے کی اہمیت کو اجاگر کرنے والی والی جیا کشوری کو حال ہی میں گائے کی کھال سے تیار کردہ ہینڈ بیگ لے جاتے دیکھا گیا جس کے بعد سوشل میڈیا پر طوفان کھڑا ہوگیا۔

رپورٹ کے مطابق روحانی مبلغ کو Dior Book Tote نامی فیشن برانڈ کے مہنگے ترین بیگ کے ساتھ دیکھا گیا جس کی قیمت بھارتی روپے 2 لاکھ دس ہزار روپے بتائی گئی ہے۔

یورپ میں نام نہاد ’مسلمان ریاست‘ کا اعلان، شراب کی اجازت ہوگی

ایک صارف نے لکھا کہ جیا کشوری کی جانب سے ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے کے بعد ڈیلیٹ کردی گئی جو خود کو بھگوان کرشنا کی عقیدت مند کہتی ہے۔

ایک اور بھارتی صارف نے ان پر تنقید کا تیر چلاتے ہوئے تبصرہ کیا کہ جیا کشوری لوگوں سے کہتی ہیں کہ مادیت پسند نہ بنیں، اس کے باوجود ان کے پاس ایک لگژری بیگ موجود ہے۔ یہ مذہب کے نام پر بھرپور پیسہ اور شہانہ زندگی گزارتے ہیں۔

متعدد صارفین نے خاتون کو فراڈ بھی قرار دیا۔

معروف خاتون مبلغ جیا کشوری 13 جولائی 1995 کو کولکتہ میں پیدا ہوئیں۔ انہوں نے بچپن میں ہی روحانیت میں دلچسپی پیدا کرلی تھی۔وہ ایک مشہور روحانی پیشوا ہونے کے ساتھ ساتھ گلوکارہ بھی ہیں۔

Read Comments