Aaj Logo

شائع 28 اکتوبر 2024 09:48am

کراچی میں آج موسم کیسا رہے گا، محکمہ موسمیات نے بتادیا

کراچی میں آج بھی موسم بدستور گرم ہے جس کے سبب آج درجہ حرارت 40 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں موسم آج بھی گرم اور خشک رہے گا، شہر کا موجودہ درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔

موسم کا احوال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ کراچی میں کم از کم درجہ حرارت 25 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، شہر قائد میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 40 سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں جنوب مغرب سمت سے 7 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 83 فیصد ہے۔

Read Comments