بلوچستان کے علاقے لسبیلہ میں درگاہ شاہ نورانی سے واپسی آتے ہوئے موسلی چڑھائی کے مقام پر زائرین کی بس اُلٹنے سے 2 افراد جاں بحق اور 11 زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق لسبیلہ میں ویراب کے قریب موسلی چڑھائی کے مقام پر زائرین کی بس کو افسوسناک حادثہ پیش آیا، جہاں شاہ نورانی درگا سے واپسی جانے والی زائرین کی بس بریک فیل ہونے کے باعث الٹ گئی، حادثے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق 11 افراد زخمی ہوگئے۔
زخمیوں میں سے 2 کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے، زائرین کا تعلق کراچی کے علاقے نیو کراچی عید گاہ گراؤنڈ سے ہے۔
لسبیلہ بس حادثہ: جاں بحق افراد کی 35 میتیں شناخت کے بعد ورثا کے حوالے
ایران سے آنے والے زائرین کی بس کو لسبیلہ میں حادثہ، 13 افراد جاں بحق، 30 زخمی
زخمیوں میں مرد خواتین اور بچے شامل ہیں، جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت 14 سالہ اسود ولد وسیم قریشی اور 7 سالہ رباب ولد رشید کے نام سے ہوئی ہے۔
حادثے کے فوری بعد زخمیوں کو حب کے گورنمنٹ جام غلام قادر اسپتال میں طبی امداد کے بعد کراچی منتقل کردیا گیا۔