Aaj Logo

شائع 27 اکتوبر 2024 11:11pm

خلائی مخلوق ہمارے اجداد کی قریبی دوست تھیں؟ حیرت انگیز انکشاف

غیر ارضی یا خلائی مخلوق کے بارے میں مختلف تصورات ہر دور میں رہے ہیں۔ بہت سوں کا یہ خیال ہے کہ خلائی مخلوق زمین پر آتی رہی ہے۔ ایسے میں ایک بنیادی سوال یہ ہے کہ کیا خلائی مخلوق ہمارے اجداد کی قریبی دوست تھی۔

مختلف خطوں میں بظاہر خلائی مخلوق کی حنوط شدہ لاشیں ملی ہیں۔ جنوبی امریکا کے ملک پیرو میں بھی خلائی مخلوق کی حنوط شدہ لاشیں ملتی رہی ہیں۔ ماہرین نے ان لاشوں کا تجزیہ کیا تو ہڈیوں میں دھاتوں کے اجزا پائے گئے۔

ایسا نہیں ہے کہ خلائی مخلوق سے متعلق تمام دعووں کو بالکل درست تسلیم کرلیا گیا ہے۔ ماہرین ٹھوس شواہد کے نہ ہونے کی بنیاد پر کہتے رہے ہیں کہ پیرو میں ملنے والی غیر ارضی مخلوق کی لاشیں دراصل کرہ ارض ہی کے حیوانات کی مدد سے بنائی گئی حنوط شدہ لاشیں ہیں۔

ماہرین کہتے ہیں کہ یہ حنوط شدہ لاشیں دراصل متعدد جانوروں کی ہڈیوں کو ملا کر تیار کی گئی ہیں یعنی خلائی مخلوق کی نہیں ہیں۔

پیرو اور دیگر مقامات سے ملنے والی نام نہاد خلائی مخلوق کی حنوط شدہ لاشوں کی اصلیت سامنے لانے کے لیے فارنزک جانچ کی تجویز بھی پیش کی گئی۔

فارنزک جانچ سے معلوم ہوا کہ خلائی مخلوق کی نام نہاد حنوط شدہ لاشوں میں دھاتوں کے اجزا بھی پائے گئے۔ اب اُن کی اصلیت سے متعلق بحث پھر چھڑگئی ہے۔ ایک طرف کچھ لوگ کہہ رہے ہیں کہ مختلف دھاتوں کا پایا جانا اس بات کا ثبوت ہے کہ کبھی ترقی یافتہ غیر ارضی مخلوق ہماری زمین پر اتری تھی۔

دوسری طرف کچھ لوگوں کا یہ کہنا ہے کہ یہ سب کچھ یہیں کا ہے یعنی جدید ترین گلو کی مدد سے ہڈیاں جوڑ کر انہیں حنوط شدہ لاشوں کی شکل دی گئی ہے۔

Read Comments