Aaj Logo

اپ ڈیٹ 28 اکتوبر 2024 06:42am

کراچی کی کونسی سڑکیں بند ہوں گی اور کیوں؟

کراچی ٹریفک پولیس نے اعلان کیا ہے کہ اتوار کو رات 1:00 بجے سے صبح 4:00 بجے تک کراچی کی متعدد مرکزی شاہراہیں عام ٹریفک کے لیے بند رہیں گی۔

پولیس حکام نے مسافروں کو مشورہ دیا کہ ایئرپورٹ سے آنے والی ٹریفک کو کارساز یا اسٹیڈیم روڈ استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہوگی، اس لئے متبادل راستے اختیار کئے جائیں۔

جن لوگوں کو فلائٹ پکڑنی ہے وہ ایئرپورٹ تک پہنچنے کے لیے متبادل راستے بشمول شہید ملت روڈ، حسن اسکوائر، راشد منہاس روڈ اور ڈرگ روڈ استعمال کر سکتے ہیں۔

مزید برآں، ایف ٹی سی اور نرسری سے ٹریفک کو ایئرپورٹ کی طرف جانے کی اجازت نہیں ہوگی، جب کہ اس دوران گاڑیوں کو سر شاہ سلیمان روڈ اور اسٹیڈیم کے راستوں کی طرف جانے سے بھی روک دیا جائے گا۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ بین الاقوامی دفاعی نمائش اور سیمینار (آئیڈیاز) 2024، 19 سے 22 نومبر تک کراچی ایکسپو سینٹر میں ہوگا۔

حکومت پاکستان آئیڈیاز کو بہت زیادہ اہمیت دیتی ہے۔

یہ نمائش بڑی تعداد میں مندوبین کو اپنی طرف متوجہ کرتی ہے اور اسے دیسی ہتھیاروں کی تجارت میں سہولت فراہم کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔

آئیڈیاز کا افتتاحی آغاز سن 2000 میں ہوا اور یہ پاکستان کے اندرون ملک اسلحہ سازی کے کاروبار کو فروغ دینے کے لیے ایک پلیٹ فارم بنی، جب کہ بین الاقوامی وینڈرز کو پاکستان کی سہ فریقی خدمات کی ضروریات کو حل کرنے کے لیے ایک اسٹیج فراہم کرتی تھی۔

اس ایونٹ کو ہمیشہ کراچی ایکسپو سینٹر میں منعقد کیا جاتا ہے، اس نے اپنے پہلے سال میں بیرونی ممالک سے پینتالیس وفود کو راغب کیا تھا۔

Read Comments