Aaj Logo

شائع 27 اکتوبر 2024 07:45pm

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی نماز کے دوران ایس پی سیکیورٹی سپریم کورٹ کا تبادلہ، معاملہ کیا ہے؟

نومنتخب چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے مبینہ طور پر نماز ادا کرتے وقت تصویر بنانے والے یوٹیوبر کو نہ روکنے پر سپریم کورٹ کے ایس پی سیکیورٹی کا ٹرانسفر کرا دیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ کی مسجد میں ایک یوٹیوبر نے اُس وقت چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی تصویر بنائی جب وہ سپریم کورٹ کی مسجد میں نماز ادا کر رہے تھے۔

رپورٹ کے مطابق چیف جسٹس پاکستان سپریم کورٹ کی مسجد میں نماز ادا کر رہے تھے، انہوں نے جب سلام پھیرا تو وہاں موجود یوٹیوبر نے ان کی تصویر کھینچ لی۔

نجی ٹی وی کے مطابق یوٹیوبر کی اس حرکت پر چیف جسٹس نے فوراً ہی ایس پی سیکیورٹی سے متعلق استفسار کیا اور ان کے میٹنگ میں جانے کی اطلاع پر چیف جسٹس نے ان کا ٹرانسفر کا حکم جاری کر دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چیف جسٹس کے احکامات کے بعد نئے ایس پی سیکیورٹی نے سپریم کورٹ سکیورٹی کا چارج سنبھال لیا ہے۔

Read Comments