پنجاب پولیس کی کچا کریمنلز کے خلاف ایک اور کامیابی، انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران دو خطرناک ڈاکو ہلاک کر دیے۔
رحیم یار خان پولیس کو جمال دین کچہ آم کے باغات میں ڈاکوؤں کی موجودگی کی اطلاع ملی، پولیس نے ڈاکوؤں کے خلاف فوری آپریشن کیا، ڈاکوؤں نے پولیس کو دیکھتے ہی شدید فائرنگ شروع کردی۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق پولیس کا فوری جوابی رسپانس، دو طرفہ فائرنگ رکنے پر 02 ڈاکوؤں کی نعشیں برآمد ہوئیں۔
ہلاک ڈاکوؤں کے قبضہ سے بھاری اسلحہ کلاشنکوف، ایمونیشن، چوری شدہ موٹر سائیکل برآمد ہوئیں۔
مردان: 2 خواجہ سراؤں کے قتل میں ملوث 3 ملزمان گرفتار
ہلاک ڈاکوؤں کے خلاف ضلع رحیم یار خان اور سندھ کے ضلع گھوٹکی میں مقدمات درج تھے۔
ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ ڈاکو کسی بڑی واردات کی نیت سے علاقے میں موجود تھے، بروقت پولیس آپریشن سے ان کا پلان ناکام ہوا، پولیس کا مزید سرچ آپریشن جاری ہے۔
ترجمان پنجاب پولیس کا مزید کہنا تھا کہ انچارج سی آئی اے بھونگ جبران جیراڈ، انچارج چوکی جمالدین اور ٹیموں نے بکتر بند گاڑیوں کے ہمراہ پولیس کاروائی میں حصہ لیا۔