Aaj Logo

شائع 27 اکتوبر 2024 09:23am

ایران پر حملوں کا اسرائیل کو بھرپور جواب دیا جائے گا، ایرانی نائب صدر

نائب ایرانی صدر محمد رضا عارف نے اسرائیل کو انتقامی کارروائی سے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ایران پر حملوں کا اسرائیل کو بھرپور جواب دیا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق ایران کے نائب صدر نے حماس اور حزب اللہ کے نمائندوں سے تہران میں ملاقاتیں کیں۔ ملاقات میں انہوں نے کہا اسرائیل کو جواب مناسب وقت اور حالات میں دیا جائے گا۔

ادھر ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کہتے ہیں ایرانی سالمیت کے دفاع کے لیے کوئی حد نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ صیہونی حکومت کے جارحانہ اقدامات کے خلاف دفاع کے حقدار ہیں، ایران اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل اکاون کے تحت غیرملکی جارحیت کے خلاف اپنے دفاع کا حقدار اور پابند ہے۔

ایران اپنی سالمیت اور مفادات کے دفاع کے لیے تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لائے گا۔

واضح رہے کہ ایران کی جانب سے اسرائیلی حملوں میں 4 جوانوں کے شہید ہونے کی تصدیق کی گئی ہے اور کہا ہے کہ تہران، خوزیستان اور ایلام میں ریڈار نشانہ بنائے گئے تھے تاہم فضائیہ کے بروقت اقدام سے بہت کم نقصان پہنچا۔

Read Comments