امریکی اراکین کانگریس کے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کیلئے لکھے گئے خط کا ڈراپ سین ہوگیا ہے۔
کچھ دنوں سے تحریک انصاف باآواز بلند کر یہ اعلانات کر رہی تھی کہ امریکہ میں 60 کانگریس اراکین نے عمران خان کے حق میں اپنی حکومت کو خط لکھا ہے اور عمران خان کی رہائی سمیت پاکستانی فوج پر پابندیاں لگانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
جب خط لکھنے والے امریکی کانگریس کے ان ارکان کا جائزہ لیا گیا تو یہ ہوش ربا تفصیلات سامنے آئیں کہ ان 62 کانگریس اراکین میں سے 9 کٹر یہودی نسل پرست ہیں۔
ان اراکین میں سے 29 اسرائیل کے کھلم کھلا حمایتیوں میں شمار ہوتے ہیں، 13 ممبران مختلف مواقع پر بھارت کی جانب اپنی کھلی ہمدردیوں کا اظہار کر چکے ہیں اور 21 کٹر پاکستان مخالف ہیں۔
خط لکھنے والے ان کانگریس اراکین میں سے دو اپنی تقریروں میں کشمیر کو بھارت کا حصہ قرار دے چکے ہیں۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ مجموعی طور پر ان 60 میں سے 50 ارکان ہم جنس پرستی، یعنی LGBTQ کے حمایتی ہیں۔
یہ ایک انتہائی تشویش ناک صورتحال ہے کہ پاکستان مخالف قوتیں پاکستان میں اپنے کسی اثاثے کو بچانے کیلئے یوں کھلم کھلا مداخلت کر رہی ہیں۔