کہتے ہیں کہ جانوروں کو جنات اور شیاطین نظر آتے ہیں، اس دعوے میں کتنی حقیقت ہے اس کا کوئی سائنسی جواب تو موجود نہیں ہے، لیکن کچھ جانوروں کے ماہرین نے اس وقت کی نشانیاں بتائی ہیں جب جانوروں خصوصاً کتّوں کو مافوق الفطرت چیزیں نظر آتی ہیں۔
برطانوی اخبار ”ڈیلی اسٹار“ کے مطابق ”اینیمل فرینڈز پیٹ انشورنس“ کے ماہرین نے کچھ چیزوں کے کے بارے میں بتایا جن سے آپ جان سکتے ہیں کہ کہیں آپ کا پالتو کُتا کسی جِن یا شیاطین کو تو نہیں دیکھ رہا۔
انگریز عاملہ کے مطابق بھوت پریت کی اصل شکل اور جسم کیسا ہوتا ہے؟
اینیمل فرینڈز پیٹ انشورنس کے ماہرین کے مطابق اگر آپ کا پالتو جانور بالکل ساکن بیٹھا ہے لیکن اس کی آنکھیں پورے کمرے میں گھوم رہی ہیں، یا وہ اٹھ کرسونگھتا ہوا کسی چیز کی پیروی کرتا ہے تو یہ ان کی چھٹی حس کی علامت ہے۔
اگر آپ فکر مند ہیں تو ان کا پیچھا کریں اور دیکھیں کہ وہ کہاں جاتے ہیں، شاید انہوں نے کہیں کوئی شور سنا ہو، جیسا کہ ہم جانتے ہیں، ان کی سماعت ہم سے کہیں زیادہ بہتر ہے۔
اگر آپ کا کتا یا بلی کسی چیز پر تھوڑا سا عجیب برتاؤ دکھا رہا ہے، آپ کے پیچھے چھپا ہوا ہے، یا آپ کو کسی چیز سے بچانے کے لیے آپ کے سامنے کھڑا ہے، جبکہ سامنے یا کمرے میں کچھ بھی نہ ہو، تو یہ اس کی وجہ یہ ہوسکتی ہے کہ وہاں کوئی ایسی چیز موجود ہے جو دوستانہ نہیں ہے اور نقصان پہچانے والی ہے۔
جب آپ اپنے پالتو جانور کو پکلاریں اور وہ نہ سنیں تو اس کا مطلب یہ ہو سکتا ہے کہ کسی بھیانک چیز کی جانب ان کی انہماکی توجہ ہے۔ لیکن ایسا عموماً آپ کی آواز ان تک نہ پہنچنے کی وجہ سے بھی ہوسکتا ہے۔
شاہ رخ خان کے گھر منت میں’ بھوت’ کی موجودگی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
کبھی کبھی جانور ایسا برتاؤ کرتے ہیں جیسے ان کی تعریف کی جا رہی ہو، جیسے کہ آپ کا کتا اپنی پیٹھ پر اس طرح لڑھک جاتا ہے جیسے اسے کسی غیر مرئی شخص سے پیار م؛ل رہا ہو یا اس کا پیٹ سہلایا جا رہا ہو، یا بغیر کسی وجہ کے اپنی دم ہلا رہا ہو جیسے کوئی پہچان والا سامنے ہو۔
اینیمل فرینڈز پیٹ انشورنس میں جانوروں کی فلاح و بہبود کی ماہر کیٹرین جارج کہتی ہیں کہ کچھ لوگ پورے دل سے یقین رکھتے ہیں کہ ہمارے پالتو جانور بھوتوں کو دیکھ سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم واقعی 100 فیصد کبھی نہیں جان پائیں گے کہ معاملہ کیا ہے۔