کراچی پولیس نے پنجاب میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے پانچ روز قبل ملیر جیل سے فرار ہوئے قیدی کو ڈیرہ غازی خان میں چھاپہ مار کر گرفتار کرلیا۔
پانچ روز قبل ملیر جیل کراچی سے سنگین جرم میں ملوث محمد جاوید قیدی فرار ہوگیا تھا۔
پولیس کے مطابق مفرور قیدی سائٹ سپرہائی وے پولیس نے اغوا کیس میں گرفتار کیا تھا، قیدی نے جیل کے باتھ روم میں لگی لوہے کی جالی کاٹی اور دیوار پر چڑھنے کیلئے ملزم نے ہاتھ سے بنی رسی کا استعمال کیا۔
اسلام آباد پولیس کا افسرگھرکے سامنے قتل
جس کے بعد ڈی آئی جی جیل خانہ جات نے بڑا ایکشن لیتے ہوئے سات اہلکاروں کو معطل کیا تھا۔معطل اہلکاروں میں محکم دین، خادم حسین، اکرم، وحید، قائم خان، شہزاد اور ندیم شامل ہیں۔
اس کے بعد کراچی کی شاہ لطیف پولیس نے خفیہ اطلاع پر ڈیرہ غازی خان میں کارروائی کی اور فرار قیدی کو گرفتار کرلیا۔
پولیس نے بتایا کہ قیدی جاوید کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا ہے، جیل کی دیوار سے کودنے کے دوران قیدی کی ٹانگ ٹوٹ گئی تھی۔
لاہورمیں ڈیجیٹل ڈاکوؤں کی انٹری، جیمرز استعمال کرکے متعدد وارداتیں
پولیس کے مطابق ملزم کراچی سے فرار ہونے کے بعد پنجاب پہنچ گیا تھا۔