بالی ووڈ اداکارہ ودیا بالن ممبئی میں ایک تقریب میں رقص کرتے ہوئے اسٹیج پر گر گئیں۔
جمعہ کے روز ممبئی کے مشہوررائل اوپیرا ہاؤس میں اسٹیج پر ودیا بالن ڈانسنگ کوئین مادھوری ڈکشٹ کے ساتھ اپنی نئی فلم ’بھول بھلیاں 3‘’ کے گانے ’’آمی جے تومار‘’پر رقص کررہی تھیں کہ اچانک ودیا بالن رقص کرتے ہوئے اسٹیج پر گر گئیں۔،تاہم اداکارہ نے انتہائی مہارت سے خود کو سنبھالتے ہوئے رقص جاری رکھا۔
تم کیا کررہے ہو؟ رنبیر کپور پاپارازیوں پر برس پڑے
اداکارہ کی مدد کرنے کے لیے مادھوری ڈکشٹ بھی رقص کرتے ہوئے ان کی جانب بڑھیں، جس سے دیکھنے والوں کو ڈانس پرفارمنس میں کہیں کوئی جھٹکا محسوس نہیں ہوا۔ ودیا کی شاندار پیشہ ورانہ مہارت کو دیکھتے ہوئے مداح انہیں داد دیے بغیر نہ رہ سکے ۔
ودیا کے ڈانس کرتے ہوئے گرنے او پھرخود کو سنبھالتے ہوئے رقص جاری رکھنے کے منظرکو ایک پاپا رازی نے انتہائی خوبصورتی سے اپنے انسٹا گرام اکاونٹ پر ویڈیوبناکرپوسٹ کیا۔ یہ ویڈیو کلپ تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔
ودیا کی پرفارمنس پر سوشل میڈیا صارفین بھی چپ نہ رہ سکے اور انہوں نے اپنا ردعمل دے ڈالا۔ ایک صارف نےکہا کہ’واہ، اس نے اپنے آپ کو کیسے سنبھالا جب وہ نیچے گرگئی اور پرفارمنس بھی مکمل کرلی۔ بہت خوب!’’ ایک تبصرے میں لکھا گیا، ’’مادھوری کی ہدایت کاری میں مہارت، جب وہ زوال کے بعد اسٹیپس بھول گئیں!‘‘
ودیا بالن کے ڈانس میں گرنے اور مادھوری کی سپورٹ پر مداحوں نے مادھوری ڈکشٹ کو بھی خوب سراہا۔
بعد میں ودیا بالن نے بھی اس بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی مادھوری کے ساتھ ڈانس کرنے کی ہمیشہ سے خواہش رہی ہے۔ جب مادھوری کا گانا ایک دو تین مشہور ہوا تھا۔
ودیا کا مزید کہنا تھا کہ آج میرا مادھوری کے ساتھ ڈانس کرنے کا برسوں کا سپنا پورا ہوا ہے۔ گرچہ میں گر گئی تھی ،لیکن مادھوری نے جس طرح سچویشن کو ہینڈل کیا اس سے لگتا ہے کہ وہ واقعی مادھوری ڈکشٹ ہیں۔
فلم ’بھول بھلیاں 3‘’میں مادھوری ڈکشٹ کے علاوہ ودیا بالن، کارتک آریان، ترپتی ڈمری، راجپال یادیو اور سنجے مشرا سمیت دیگر فنکار شامل ہیں۔ فلم کے ہدایت کار انیس بزمی اور پروڈیوسر بھوشن کمار ہیں۔
فلم یکم نومبرکوبھارتی سینما گھروں کی زینت بنے گی۔