Aaj Logo

شائع 26 اکتوبر 2024 01:12pm

بچوں کے بالوں کی صحت مند نشونما کے لیے کون سا تیل بہترین ہے؟

آج کے دور میں ماحول میں بڑھتی ہوئے آلودگی اور خراب طرز زندگی کے باعث بالوں کےمسائل تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ کوئی اپنے گرتے بالوں سے پریشان ہے تو کسی کو خشکی ، سکری اور بے رونق ہونے کا سامناہے۔ غرض ایسے کئی مسائل ہیں جنہوں نے لوگوں کو پریشان کیا ہوا ہے۔

لیکن بالوں کے یہ مسائل صرف بڑوں کے ساتھ نہیں ہیں بلکہ چھوٹے بھی اس سے متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکے ہیں۔ اگر آپ چاہتی ہیں کہ آپ کے بچوں کو آگے چل کر بالوں کے کسی مسئلے کا سامنا نہ کرناپڑے تو آپکو شروع ہی سےاس پر توجہ دینے کی ضرورت ہو گی۔

ہفتے میں دو بار مسور کی دال کھانے کے فوائد

بھارت کے مشہور ہیئر اسٹائلسٹ جاوید حبیب نے اپنی ایک سوشل میڈیاپوسٹ کے ذریعے بتایاہے کہ بادام کا تیل بچوں کے بالوں کی صحت مند نشونما کے لیے بہترین انتخاب ہے۔

بادام کے تیل میں اومیگا تھری کی وافر مقدار پائی جاتی ہے۔ جو نہ صرف بالوں کی جڑوں کو مضبوط بناتا ہے بلکہ ان کی نشونما کے عمل کو بھی تیز کرتا ہے۔ اس کے علاوہ بادام کے تیل میں پایا جانے والا وٹامن ای بچوں کے بالوں کی چمک کو برقرار رکھتا ہے۔ یہ تیل بہت ہلکا ہوتا ہے اس لیے بچوں کے بالوں میں آسانی سے جذب ہوجاتا ہے۔

جاوید حبیب کی اس پوسٹ میں انہوں نے بادام کے تیل کو لگانے کاصحیح طریقہ بھی شیئر کیا ہے۔ان کے مطابق بچوں کوصٖحت مند رکھنے کے لیے ہفتے میں کم از کم دو مرتبہ بادام کے تیل کی مالش ضرورکرنی چاہیے۔

بالوں کی مضبوط غذائیت کے حصول کے لیے بالوں کی جڑوں کو مضبوط ہونا چاہیے۔ اس لیے تیل کو بالوں کی جڑوں میں اچھے طریقے سے لگانا چاہیے اور انگلیوں کی مدد سے بالوں کی کھوپڑی کی ہلکی ہلکی مالش کرنی چاہیے۔ اس کی وجہ سے بالوں میں تیل جذب ہوکر جڑوں تک پہنچ جائے گا، جس سے بال اندر سے مضبوط ہوں گے اور گھنے بھی رہیں گے۔

Read Comments