وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) کے صدر سے ملاقات ہوئی ہے جس میں وزیر خزانہ نے پاکستان کے ترقیاتی ایجنڈے کی حمایت پر اے ڈی بی کی شراکت کو سراہا۔
۔ وزیرخزانہ نے ترقیاتی ایجنڈے کی حمایت میں اے ڈی بی کی شراکت کو سراہاتے ہوئے پاکستان کے آئی ٹی شعبہ میں ترقی کے وسیع امکانات کی اہمیت کو اجاگر کیا۔
صدر ایشیائی ترقیاتی بینک سے ملاقات میں اسلام آباد میں اے ڈی بی کے نئے دفتر کے آغاز کا خیرمقدم کیا۔ کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کی جلد تکمیل کی امید ظاہر کی، ملکی محصولات میں اضافے، علاقائی تعاون کی ضرورت پر اتفاق کیا۔