انسدادِ دہشت گردی کے حوالے سے پاکستان اور روس کی افواج کی مشق دروزبہ 7 اختتام پزیر ہوگئیں۔ اختتامی تقریب نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر پبی میں منعقد ہوئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان اور روس کی مشترکہ مشق دروزبہ 7 دو ہفتے جاری رہیں۔ مشق میں پاک فوج کے اسپیشل فورسز کے دستوں اور روسی فوج کے 54 رکنی دستے نے حصہ لیا۔
انسپکٹر جنرل ٹریننگ اینڈ ایویلیوئیشن لیفٹیننٹ جنرل فیاض حسین شاہ نے اختتامی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی جبکہ روسی سفیر البرٹ پی خوروف بھی تقریب میں شریک ہوئے اور مشقوں کا مشاہدہ کیا۔
تقریب کے دوران شرکا نے پیشہ ورانہ مہارت کے اعلیٰ ترین معیار کا مظاہرہ کیا۔ اس مشق کا مقصد دوست ممالک کے درمیان تاریخی فوجی تعلقات کو بہتر بنانا تھا۔ انسداد دہشت گردی کے طریق کار اور تکنیک کو بہتر بنانے کیلئے مختلف مشقیں کی گئیں۔