وفاقی حکومت کی جانب سے 27 اکتوبر کو کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کے لیے یوم سیاہ منانے کا اعلان کیا گیا ہے۔
وزرات داخلہ نے سرکاری سطح پر یوم سیاہ منانے کے احکامات جاری کر دیے۔
وزارت داخلہ کی جانب سے جاری مراسلے میں سی ڈی اے کو یوم سیاہ پر 27 اکتوبر کو سرکاری سطح پر ریلی کے انتظامات کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ یوم سیاہ کے حوالے سے ریلی کے تمام انتظامات کے لئے ڈائریکٹرز کو ہدایات جاری کر دی گئیں۔
مراسلے کے مطابق 27 اکتوبر کو کشمیریوں سے یکجہتی کے اظہار کے لیے سرکاری سطح پر ریلی ایکسپریس چوک سے ریڈیو پاکستان تک نکالی جائے گی۔
یوم سیاہ پر مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال
واضح رہے کہ 27 اکتوبر 1948 کو بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں قبضہ کیا تھا، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قبضے کو 77 برس مکمل ہونے پر پاکستان نے 27 اکتوبر کو یوم سیاہ منانے کا فیصلہ کیا ہے۔
خیال رہے کہ مقبوضہ کشمیر پر بھارتی قبضے کے 77 برس مکمل ہونے پر آج قومی اسمبلی میں یوم سیاہ کی قرارداد بھی متفقہ طور پر منظور کی گئی ہے۔