سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ میں نے پہلے ہی کہا تھا خان صاحب کی بہنوں کی رہائی کے لیے کوشش کروں گا اور آج الحمداللہ ان کی ضمانت ہوچکی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں کی ضمانت منظوری سے متعلق جاری کیے گئے اپنے بیان میں فیصل واوڈا نے کہا کہ گزشتہ رات میں نے کہا تھا خان صاحب کی بہنوں کی رہائی کے لیے کوشش کروں گا اور آج الحمداللہ ان کی ضمانت ہو چکی ہے۔
فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ بکاؤ اور بھگوڑی پی ٹی آئی کی لیڈر شپ جب اپنے لیڈر خان کی بہنوں کو جیل میں ایک دفعہ بھی پوچھنے تک نہیں گئی تو قوم کو ان کی اصلیت سمجھ نہیں آ رہی کہ کیا گیم ہورہا ہے؟
انہوں ںے کہا کہ میں قوم کو سچ بتاتا رہوں گا اور یہ لیڈر شپ آپ سے چھپاتی رہے گی میرا یہ دعوی اور وعدہ بھی پورا ہوا۔