Aaj Logo

شائع 25 اکتوبر 2024 03:32pm

ڈی آئی خان میں ایف سی چیک پوسٹ پرحملے میں 10جوان شہید ہوگئے

ترجمان وزارت داخلہ نے تصدیق کی ہے کہ خوارج دہشتگردوں نے ڈی آئی خان میں ایف سی چیک پوسٹ پرحملہ کیا جس کے نتیجے میں 10 جوان شہید اور 3 زخمی ہوگئے ہیں۔

ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق حملہ درازندہ کے علاقے میں گزشتہ روز کیا گیا۔ ترجمان کے مطابق شہدا میں نائب صوبیدار محمدجان، نائیک عارف، لانس نائیک سعید الرحمان سمیت دیگر شامل ہیں۔

ترجمان وزارت داخلہ نے کہا کہ ایف سی کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتےہیں جبکہ ایف سی دہشتگردی کےمکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔

Read Comments