Aaj Logo

شائع 25 اکتوبر 2024 03:10pm

راجیش کھنہ پر غلط تبصرہ کرنے پر ٹوئنکل کھنہ نصیرالدین شاہ پر برہم

ٹوئنکل کھنہ کا اپنے والد سے پیار کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ہے۔ ٹوئنکل کھنہ نے جب اداکاری کے میدان میں قدم رکھنے کا سوچا تو یہ راجیش کھنہ ہی تھے جنہوں نے اس کا ساتھ دیا تھا۔

زندگی میں ہوسکتا ہےراجیش کھنہ اور ٹوئنکل کھنہ کے تعلقات میں اتارچڑھاو رہے ہوں لیکن نصیرالدین شاہ کی زبانی اپنے والد کے منفی تبصرے کووہ برداشت نہ کر سکی اور سینیئر اداکار کو منہ توڑ جواب دے دیا۔

جاپانی لڑکے نے شاہ رخ کی نقل کردی، ویڈیو انٹرنیٹ پروائرل

نصیرالدین شاہ نے ایک تقریب میں کہا تھا کہ 70 کی دہائی میں معمولی ہندی فلمیں بننا شروع ہوگئیں تھیں اور اس وقت راجیش کھنہ نے نئی نئی انڈسٹری جوائن کی تھی۔ میرے خیال میں مسڑ کھنہ ایک برے اداکار تھے۔

جب نصیرالدین شاہ کا یہ بیان وائرل ہوا تو ٹوئنکل اپنے غصہ اور جذبات پر قابو نہ رکھ سکی اور اس نے سوشل میڈیا پر اپنے غصے کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ سراگر آپ کسی زندہ انسان کی عزت نہیں کر سکتے تو کم ازکم ان لوگوں کی تو عزت کرلیں جو اس دنیا میں نہیں ہیں۔

ٹوئنکل کھنہ کی اس پوسٹ کے بعد نصیرالدین نےکہا کہ اگر میرے بیان سے کسی کی دل آزاری ہوئی ہے تو میں ان سے معافی ماگتا ہوں، میرا مقصد کسی کے بارے میں کوئی ذاتی تبصرہ کرنا نہیں تھا کہ بلکہ میں تو صرف ایک ٹرینڈ کی بات کررہاتھا۔

Read Comments