پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف ادا کار، ہدایت کار ، پروڈیوسر اور رائٹرنبیل ظفر نے اپنے سے کم عمر ساتھی فنکار حنا دلپزید کو اپنی والدہ کا کردار ادا کرنے کے لیے منانے پر بات کی۔
اس سے قبل جب نبیل سے پوچھا جاتا تھا کہ وہ ڈراموں میں والد کا کردار کرنے سے انکار کیوں کر دیتے ہیں؟ اس کا جواب دیتے ہوئے نبیل نے کہا تھا ایسے کئی رول مجھے آفرز کیے جاتے ہیں جس میں مجھے والد کا کردار ادا کرنا ہوتا ہے تو میں ایسے کردار ریجیکٹ کردیتا ہوں کیونکہ میں ابھی ہیرو یا ہیروئن کےباپ کا کردارنہیں کرنا چاہتا ہوں۔
بوائے فرینڈ کے حوالے سے وینا ملک کی اوور ایکٹنگ ٹرولنگ کا شکار
حال ہی میں انہوں نے ایک پوڈ کاسٹ میں انٹرویو دیتےہوئے بتایاکہ خو د سے چند سال چھوٹی عمرکی ادا کارہ حنادلپزیر کو مزاحیہ ڈرامہ سیریل بلبلے میں مومو کا رول کرنے پر کیسے منایا؟
نبیل کا کہنا تھا کہ جب اس ڈرامہ سیریل کے آن ایئر ہونے پر ہمیں عوام کی جانب سے اچھا رسپانس ملا تو ہم نے ڈرامہ کی 17 ویں قسط پر مومو کے کردار کو متعارف کرانے کا سوچا۔
ہم اس سے پہلے حنا دلپزیر کو ایک ڈرامہ ’برنس روکی نیلوفر‘ میں پرفارم کرتا دیکھ چکے تھے اس کے بعد جب حنا دلپزیری سے رابطہ کیا اور میں ان سے پوچھا کہ ویسے تو تم مجھ سے عمرمیں چند سال چھو ٹی ہو لیکن ایک ڈرامے میں میری والدہ کا رول ہے اگر تم کرنا چاہو تو کر لو۔ حنا نے اس کردار کو کرنے کی حامی بھر لی۔
نبیل نے کہا کہ، کردار کا سن کر حنا دلپزیری فورا مان گئی اور کہا کہ میں اس کردارکو ضرور کروں گی۔
واضح رہے کہ مزاحیہ ڈرامہ سیریل ’بلبلے‘ 2009ء سے آن ایئر ہے اورگزشتہ 15 برس میں اب تک اس کی تقریباً 700 اقساط اور 2 سیزن نشر ہو چکے ہیں۔ جبکہ آج بھی اسے پسند کیا جارہا ہے۔