پاکستان فارماسیوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے چیئرمین توقیرالحق ںے کہا ہے کہ اگر حکومت معاونت کرے تو فارما سیکٹرکی برآمد 3ارب ڈالرتک لے جانا ممکن ہے۔
آج نیوزکے مارنگ شو میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس وقت پاکستان میں فارماسیوٹکلزکی برآمدات 34 کروڑ10 لاکھ ڈالر ہے جبکہ ملک میں فارماسیوٹیکلز کی 95 فیصد پیداوارمقامی ہے۔
توقیرالحق نے کہا کہ اگرحکومت ہماری معاونت کرے تو اسے ہم 3 ارب ڈالرسے زائد تک لے جاسکتے ہیں۔ انہوں نے بھارت کی مثال دیتے ہوئے بتایا کہ بھارت میں اس وقت فارما سیکٹر کی برآمد 28 ارب ڈالر تک پہنچ چکی ہے۔
چیئرمین نےمزید بتایا کہ جیسے اسٹیٹ بینک نے آئی ٹی کےشعبےسےوابستہ لوگوں کو سہولت دینےکے لیے خصوصی زرمبادلہ اکاؤنٹس میں ان کی برآمدی آمدنی کے35 فیصد تک برقرار رکھنے کی ہدایت کی ہے،، ایسے ہی فارما کےشعبے کے لیے بھی سہولیات دی جائے تو اس سے یقینی طورپر ایکسپورٹ میں اضافہ کیاجاسکتا ہے۔