لارنس بشنوئی کے کزن رمیش بشنوئی نے دعویٰ کیا ہے کہ کالے ہرن کے شکار کے معاملے کے بعد سلمان خان نے بشنوئی برادری کو پیسے دینے کی پیشکش کی تھی۔
گینگسٹر لارنس بشنوئی کی اداکار سلمان خان سے دشمنی کا ڈرامہ روز بروز زور پکڑتا جا رہا ہے۔ گینگسٹرکی جانب سے سلمان خا ن کو دی جانے والی دھمکیوں کا سلسلہ نہ تھم سکا انہوں نے حال ہی میں سلمان کو ایک بار پھر دھمکی دی ہے۔
لارنس بشنوئی کے بھائی کو پکڑوانے والے کیلئے بڑی انعامی رقم کا اعلان
اس دشمنی کی جڑ1998 میں کالے ہرن کے شکارمیں سلمان کا مبینہ طور پر ملوث ہونا ہے۔ اس جانور کو بشنوئی برادری میں مقدس سمجھا جاتا ہے۔ اگرچہ سلمان نے ان الزامات کی تردید کی ہے ، لیکن لارنس کے کزن نے اب دعوی کیا ہے کہ اداکار نے سالوں پہلے ’بلینک چیک‘ کے ساتھ معاملے کو ختم کرنے کی کوشش کی تھی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق حال ہی میں بھارتی ٹی وی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں جیل میں بند لارنس کے کزن رمیش بشنوئی نے سلمان خان کے ساتھ گینگسٹر کے جھگڑے پر کھل کر بات کی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ کالے ہرن کا معاملہ سامنے آنے اور بشنوئیوں کی جانب سے سلمان کی مذمت کے بعد اداکار نے انہیں معاوضے کے طور پر رقم کی پیش کش کی تھی۔
انہوں نے کہا کہ سلمان برادری کے رہنماؤں سے ملنے کے لئے ایک خالی چیک بک لائے تھے اور ان سے کہا تھا کہ وہ معاملے کو ختم کرنے کے بدلے میں جو بھی قیمت چاہتے ہیں بھریں۔
سلمان خان کے والد سلیم خان کے اس الزام کا جواب دیتے ہوئے کہ لارنس مالی فائدے کے لئے سلمان کو نشانہ بنا رہا تھا، رمیش نے کہا کہ یہ مسئلہ پیسے کی بجائے نظریے کا ہے۔ رمیش نے کہا، ’ہمارا خون کھول رہا تھا ۔ اس نے مزید کہا کہ لارنس کے پاس ہندوستان میں 110 ایکڑ زمین ہے اور وہ اتنا خوش حال ہے کہ اسے کسی بھی قسم کے بھتہ خوری کا سہارا لینے کی ضرورت نہیں ہے۔
کالے ہرن کے شکار کا واقعہ 1998 میں جودھ پور میں اس وقت پیش آیا تھا جب سلمان خان فلم ’ہم ساتھ ساتھ ہیں ’ کی شوٹنگ کے لیے وہاں گئے ہوئے تھے۔ ان کے ساتھ سیف علی خان، سونالی بیندرے اور نیلم کوٹھاری بھی شکار پر گئے تھے اس وقت سے سلمان خان کو بشنوئی گروپ سے جان سے مارنے کی دھمکیوں اور حملوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ سلمان خان پر اس شکار کا مقدمہ 25 سال سے چل رہا ہے اور سلمان خان اس وقت ضمانت پر باہر ہیں۔
اکالے ہرن کو مقدس ماننے والی بشنوئی برادری کی طرف سے سلمان سے بار بار معافی مانگنے کا تقاضہ کیا جارہاہے
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان کے والد سلیم خان نے حال ہی میں اے بی پی کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ معافی مانگنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کیونکہ اس کا مطلب یہ ہوگا کہ سلمان جرم کا اعتراف کر رہے ہیں۔ جبکہ سلمان نے آج تک کسی جانور کو بھی نہیں مارا ہے۔