گاڑی کا استعمال روزانہ ہی ہوتا ہے وہیں گاڑی سے جڑی چند ایسی چیزیں بھی ہیں جنہیں ہم دیکھ کر نظر انداز کردیتے ہیں۔
جیسا کہ اکثر گاڑی کے ٹائروں پر ربڑ کے بال موجود ہوتے ہیں جنہیں ہم بیکار سمجھ کر توجہ نہیں دیتے۔
مگر حقیقت میں یہ ربڑ کے بال گاڑی کے ٹائر کے اہم رکھوالے ہوتے ہیں اور ان کی موجودگی ٹائر کے بالکل نئے ہونے کا ثبوت کہلاتا ہے۔
گاڑی کے پہیوں پر موجود ان بالوں کو ”وینٹ اسپیوز“ کہا جاتا ہے۔
ٹائر بنانے کے عمل کے دوران کچے ربڑ کو مولڈنگ مشین میں رکھا جاتا ہے اور ہوا کا دباؤ ربڑ کو ٹائروں کی شکل میں بدلنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔
جب ٹائر کی تیاری کا عمل مکمل ہوتا ہے تو ہوا اور ربڑ کی زیادہ مقدار مولڈنگ مشین میں چھوٹے سوراخوں سے خارج ہوجاتی ہے۔ اس سے ربڑ کے چھوٹے چھوٹے رہ جانے والے ٹکڑوں کو ’وینٹ اسپیوز‘ کہتے ہیں۔
وینٹ اسپیوز ٹائروں کو پائیدار بنانے میں مدد کرتے ہیں۔ لہذا، یہ کہا جا سکتا ہے کہ وینٹ سپیو کی تشکیل ٹائروں کو مضبوط اور دیرپا بناتے ہیں۔
ماہرین ٹائروں پر موجود ان ننھے بالوں کو تیز دھار چیزوں کی مدد سے کاٹنے پر خبردار کرتے ہیں۔ کاٹنے کے بجائے انہیں ہٹانے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ انہیں اپنی انگلیوں سے آہستہ سے کھینچ لیا جائے۔
دوسری جانب یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ٹائر بن جانے کے بعد وینٹ اسپیو کا کوئی فائدہ نہیں ہوتا ہے۔ گو کہ یہ کسی بھی طرح سے ٹائر کی کارکردگی کو متاثر نہیں کرتے۔