Aaj Logo

شائع 25 اکتوبر 2024 12:50pm

پولیس نے تین ماہ کے بچہ کو بازیاب کرکے ملزمہ کوگرفتار کر لیا

لاہور: شاہدرہ پولیس نےکاروائی کرتے ہوئے اغواء کے مقدمہ میں مطلوب 3ماہ کا بچہ عمار بازیاب کرکےملزمہ کوگرفتار کرلیا۔

ملزمہ نے دم کروانے کے بہانے بچےکی ماں کو ورغلاء کر فیصل آباد سے بچے کواغواء کیا تھا۔

لاہور کا ڈیفنس جدید ڈاکوؤں کے نشانے پر، حیرت انگیز طریقے سے وارداتیں

پولیس ذرائع کے مطابق ماں کے ہمراہ جانے والی خاتون فیصل آباد سے بچہ لیکر رفو چکر ہو گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ شاہدرہ پولیس کی جانب سے تحقیقات نے سارا پلان چوپٹ کر دیا ۔ ملزمہ ثناء کے خلاف فیصل آباد میں اغوا کا نامزد مقدمہ درج تھا۔

خاتون کو گرفتار کر کے ورثا سے رابطہ کیا گیا۔

مزید تفتیش و تحقیقات کے لیے ملزمہ کو فیصل آباد پولیس کے حوالے کیا گیا

Read Comments