Aaj Logo

شائع 25 اکتوبر 2024 11:17am

انٹربورڈ امتحانات کے نتائج میں تاخیر، آئی ٹی مینیجر اور ناظم امتحانات عہدے سے فارغ

کراچی: حیدرآباد انٹربورڈ میں نتائج کے اعلان تاخیر کرنے کے معاملے پر آئی ٹی مینیجر اور ناظم امتحانات کو عہدے سے دستبردار کر دیا گیا۔

آئی ٹی مینیجر اور ناظم امتحانات کو عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق چیئرمین انٹر بورڈ حیدرآباد نے آئی ٹی مینیجر کا تبادلہ کردیا اور ناظم امتحانات کے اختیارات ڈپٹی سیکرٹری کو تفویض کردیے ہیں۔

نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا کہ دونوں افسران کو نتائج کی تیاری میں کوتاہی برتنے اور غیر سنجیدہ رویے پر ہٹایا گیا ہے جب کہ چیئرمین بورڈ نے نتائج میں تاخیر سے متعلق تین رکنی کمیٹی بھی قائم کردی ہے۔

Read Comments