بشری بی بی وزیراعلیٰ ہاؤس کی انکیسی میں قیام پذیرہیں جبکہ انکیسی میں جانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی وزیراعلی ہاؤس کی انکیسی میں قیام پذیر ہیں جبکہ انکیسی میں بغیر اجازت جانے پر پابندی عائد ہے۔
وزیراعلیٰ نے رات کو بشری بی بی سے ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق انکیسی میں کسی آفیسر، ایم پی اے اوروزرا کو جانے کی اجازت نہیں ہے۔
علاوہ ازیں ذرائع کے مطابق رات گئے بشری بی بی کیساتھ پارٹی آفیشل کی ملاقاتیں جاری رہیں۔
توشہ خانہ ٹوکیس: بشریٰ بی بی ضمانت پر اڈیالہ جیل سے رہا، پشاور میں وزیراعلیٰ پاؤس پہنچ گئیں
خیال رہے کہ پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت نے رہائی کے بعد بشریٰ بی بی کی زمان پارک کے بجائے پشاور روانگی کے معاملے پر سیاسی کمیٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کیا تھا۔
ذرائع کے مطابق تین پارٹی رہنماؤں نے دعویٰ کیا کہ بشریٰ بی بی کے پشاور جانے کا فیصلہ بغیر مشاورت کے ہوا، بانی پی ٹی آئی کی سخت ہدایات تھیں کہ بشریٰ بی بی زمان پارک جائیں، بانی پی ٹی آئی اور پارٹی کی سوچ تھی کہ بشریٰ بی بی زمان پارک جائیں۔
پارٹی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ پنجاب کی بجائے بشریٰ بی بی کے پشاور جانے سے بزدلی کا پیغام گیا ہے۔