برطانیہ کے داخلہ آفس نے فکشنل کردار پیڈنگٹن بیئر کو پاسپورٹ کا اجرا کر دیا۔ کردار کو یہ پاسپورٹ آئندہ آنے والی فلم پیڈنگٹن اِن پیرو کے بنانے والوں کی درخواست پرجاری کیا گیا ہے۔
فلم کے شریک پروڈیوسرروب سِلوا نے ریڈیو ٹائمز کو ایک انٹرویو میں بتایا کہ فلمسازوں نے برطانوی داخلہ آفس سے رابطہ کیا اور فلم میں استعمال کے لیے پاسپورٹ کی ایک نقل کی درخواست کی لیکن انہوں نے پیڈنگٹن کو آفیشل پاسپورٹ جاری کردیا۔
برسوں معذور شوہر کی خدمت کی ، شوہر نے صحتمند ہوتے ہی طلاق دے دی
روب سِلوا نے داخلہ آفس کی اس حرکت پر حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ داخلہ آفس بھی حسِ مزاح رکھ سکتا ہے۔ انہوں نے اس کو بطور ریچھ لسٹ کیا ہے۔
جاری ہونے والے پاسپورٹ پر پیڈنگٹن کی تصویرہے اور اس کا یومِ پیدائش 25 جون اور جائے پیدائش پیرو قرار دیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ پیڈنگٹن اِن پیرو فرینچائز کی تیسری فلم ہے جو آئندہ برس جنوری کی 17 تاریخ کو ریلیز کی جائے گی۔