Aaj Logo

شائع 25 اکتوبر 2024 09:39am

ڈی چوک احتجاج کیس: عمران خان کی بہنوں کی ضمانت منظور، رہائی کا حکم

انسداد دہشتگردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ خان اورعظمیٰ خان کی ضمانت منظورکرلی۔

عدالت نے تھانہ کوہسار میں درج دو مقدمات میں ضمانت منظور کی گئی۔ انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے علیمہ خان اورعظمیٰ خان کے خلاف ڈی چوک احتجاج کیس کی سماعت کی۔

عدالت عدالت نے تھانہ کوہسارمیں درج 2 مقدمات میں ضمانت منظور کی۔ عدالت نے 20 ہزارکے ضمانتی مچلکوں کے عوض ضمانت منظورکی۔

جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی رہائی کا حکم دے دیا۔ تھانہ کوہسارکے مقدمہ میں علیمہ خان،عظمی خان4 اکتوبر سے گرفتار تھیں۔

Read Comments