ایبٹ آباد میں پولیس نے پاکستانی پاسپورٹ کی بے حرمتی کرنے والے دو افغانی شہریوں کو گرفتار کرلیا۔
ایبٹ آباد کے تھانہ لورہ کی پولیس نے پاکستانی پاسپورٹ پھاڑنے اور اس عمل کی ویڈیو سوشل میڈیا پر اپلوڈ کرنے والے دو افغان باشندوں کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔
پولیس کے مطابق عظمت اللہ اور عظمت دین نامی افغان شہریوں کو گرفتار کر کے ان کے خلاف 153A/504 اور 14 فارنر ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔